تعلیمی اداروں کی فیسوں کو معاف کیا جائے،بی ایس او پجار
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا پرائیوٹ اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں کے فیس معاف کیے جاے عدالتی حکمامات کے باوجود اسکولوں نے سردیوں کے چھٹیوں کی فیس مکمل لیتے رہے اب جب کرونا وائرس کے وباء کی پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی طور پر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کو بند کردیا ہے تو طلبہ و طالبات سے فیس وصول نہ کی جاے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ لیا لیکن صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈاون کا فیصلہ نافذ ہوتے دیکھائی نہیں دے رہا ہے حکومتی غفلت کی وجہ سے حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں اگر اب بھی حکمرانوں نے فیصلے نافذ کرنے کے بجاے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو کرونا وائرس تباہی گی اور اس سے کوئی محفوظ نہیں رہ پاے گا۔ ہم عام عوام، طلباء، کاروباری حضرات و تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ڈبلیو ایچ او کے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔