کورونا فنڈ کے لئے صوبائی وزراء اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ، حکومت بلوچستان نے کورونا فنڈ کے لئے صوبائی وزراء اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو محکمہ خزانہ بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا فنڈ میں صوبائی وزراء،مشیران، ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنی ایک ماہ کی مکمل تنخواہ جمع کروائی جائیگی جبکہ گریڈ 22کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے 50فیصد، گریڈ 21کے ملازمین کی 25فیصد، گریڈ 17سے 20تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد جبکہ گریڈ 1سے 16تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 5فیصد کٹوتی کر کے انسداد کورونا فند میں جمع کروایا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں