بانک کریمہ بلوچ کی کینیڈا میں پراسرار موت

ٹورنٹو(انتخاب نیوز) بی ایس او کی سابقہ چیئرپرسن اتوار کے روز سے لاپتہ ہوگئی تھیں،پولیس اور لواحقین نے تصدیق کردی ، موت غیر واضح اور گمشدگی پر اسرار ہے،کریمہ بلوچ چند سال سے کینیڈا میں سیاسی پناہ گزین کی حیثیت سے رہائش پذیر تھیں، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سابقہ چیئرپرسن ممتاز بلوچ لیڈر بانک کریمہ بلوچ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مردہ حالت میں پائی گئیں،وہ اتوار کے روز لاپتہ ہوگئی تھیں جس کے بعد مقامی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے بارے میں اطلاعات فراہم کریں۔کریمہ بلوچ چند سا ل سے کینیڈا میں سیاسی پناہ گزین کی حیثیت سے رہائش پذیر تھیں،بی بی سی نے 2016میں ان کا نام دنیا کی100بااثر خواتین میں شامل کیا تھا۔ان کے خاندان کے مطابق کریمہ بلوچ کو اتوار کے روز دن تین بجے مغربی ٹورنٹوکے علاقے بے سٹریٹ میں دیکھا گیا تھا۔ان کی موت غیر واضح اور ان کی گمشدگی پراسرارہے،واضح رہے کہ اس سال مارچ میں ایک بلوچ صحافی ساجد حسین سویڈن میں لاپتہ ہوگئے تھے کچھ عرصہ بعد ان کی لاش ندی سے ملی تھی،ان کے لواحقین نے بھی الزام لگایاتھا کہ انہیں قتل کیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں