کروناوائرس،چین میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی
بیجنگ:چین نے کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے غیرملکیوں کے چین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق ہفتے سے غیرملکیوں کے چین میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی، ایسے غیرملکی بھی چین میں داخل نہیں ہو سکتے جن کے پاس چین کا ویزا اور رہائش کی اجازت ہے تاہم سفارت کاروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔چینی حکام کے مطابق ایسے افراد جو سائنس، ٹیکنالوجی سروس یا انسانیت کی مدد کے لیے چین آنا چاہیں انہیں اپنے ممالک میں چینی سفارتخانوں اور قونصل خانوں سے رابطہ کرنا ہو گا۔
Load/Hide Comments