عورت نکاح کا اندراج بھی نہیں کر سکتی، بنگلہ دیشی ہائی کورٹ کافیصلہ

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی اعلی عدالت نے اپنے ایک فیصلے کے تحت کسی بھی خاتون کو نکاح کا اندراج کرنے سے روک دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ کوئی بھی خاتون ماہواری کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتی۔بنگلہ دیشی ہائی کورٹ نے ایک نکاح رجسڑار خاتون کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ دین ِ اسلام میں شادی ایک مقدس فریضہ خیال کیا جاتا ہے اور کوئی خاتون نکاح کا اندراج کرنے کی اہل نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کو ماہانہ ماہواری کا سامنا ہوتا ہے۔عدالتی جج نے یہ بھی کہا کہ دورانِ حیض کوئی عورت مسجد میں داخل نہیں ہو سکتی لہذا وہ اس کام کو کرنے کی بھی اہل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں