پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری بھی ہیں، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری بھی ہیں، بانی رکن پی ٹی آئی نے فنڈنگ کے ثبوت بھی دیے ہیں۔

بلاول کا کہنا ہے کہ 2018 میں الیکشن کمیشن کا متنازع کردار سب کے سامنے ہے، ہر ادارے کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن نہیں اس لیے آج کے پی ڈی ایم اجلاس میں نہیں گئے، کل الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں