گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام کا جینا محال ہوچکا ہے، ایچ ڈی پی
کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر میں گزشتہ کئی مہینوں سے گیس پریشر میں کمی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں می ں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے سرد اضلاع کے صارفین اذیت ناک تجربہ سے گزریں اور اب بہار کے موسم کی آمد کے ساتھ شہر بھر میں گیس پریشر میں کمی کر کے عوام کو تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا جیسی بد ترین وباء کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں پوری دنیا لاکھ ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے جبکہ پاکستان بھر میں ضروری اشیاء کی چیزوں کے علاوہ تمام کارخانے،مارکیٹیں اور دیگر روزگار کے ذرائع بند ہوگئی ہے اس کے باوجود شہریوں اور صارین کو گھروں میں گیس کی فراہمی نا ممکن بنائی گئی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ محکمہ گیس میں قابض عناصر عوام کو گیس کورونا کا شکار بنا کر ان کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کررہا ہے بیان میں کہاگیا کہ پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ مخصوص ٹیمپریچر کے ذریعے اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کورونا جیسی وباء کو ختم کیا جاسکتا ہے مگر اس وقت گھریلو صارفین کو ضرورت کے مطابق گیس میسر نہیں تو اس صورتحال میں محکمہ گیس سے کس طرح توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ عوام کو سخت صورتحال سے نکال سکتی ہے بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں محکمہ گیس کی عوام دشمن اقدامات کا نوٹس لیکر بلوچستان اور کوئٹہ شہر کے صارفین کو گیس کی مکمل پریشر کے ساتھ فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اس موسم میں جب ہوٹلیں،چائے خانے،صنعتیں اور دیگر کاروبار اور روزگار مکمل طور پر بند ہے تو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی اور کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائیں۔