کریمہ بلوچ کی تدفین کے موقع پر کوئی کرفیو نہیں تھاجنازے میں خواتین نے بھی شرکت کی، جام کمال

اسلام آباد/کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے بلو چستان عوامی پارٹی سینٹ کے انتخا بات میں اہل امید واروں کو سا منے لائے گی کریمہ بلوچ کی تدفین کے موقع پر کوئی کرفیو نہیں تھا، میت جیسے ہی آئی اسے ان کے آبائی علاقے تمپ میں پہنچایا گیا تھا سپریم کورٹ میں پیش ہو نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ پر عتماد کر تے ہوئے یہاں آئے اور وضا حت کی ہے انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں سینٹ انتخابات میں ٹکٹوں پر کبھی خرید فروخت نہیں ہو ئی شاید یہ دوسرے صوبوں میں ہو تا ہوگابلو چستان میں تمام سیا سی جما عتیں اپنے امید وار خود لا تی ہیں اور ان لو گوں کا پارٹیوں کیلئے اہم کر دار ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ حا لیہ ضمنی انتخا ب میں پہلی دفعہ بلو چستان عوامی پارٹی اہل لو گوں کو سینٹ کیلئے آگے لائی ہے اور اس بار سینٹ میں کسی بھی قسم کی منفی باز گشت سنائی نہیں دے رہی اسی عمل کو آنے والے سینٹ انتخابات میں بھی لے کر جائیں گے سینٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ ہو نا اچھی بات ہے اس سے انتخابات اور سیا سی جما عتوں کی افا دیت بڑ ھے گی انہوں نے کہا کہ بلو چستان عومی پارٹی نے سینٹ کی ضمنی انتخا ب میں پہلی بار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی وکیل خا تون کو منتخب کروایا ہے وفا قی حکومت کو صوبے کے ہر ضلع میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ لگا نے کی تجویز دی ہے انہوں نے کہا کہ کریمہ بلوچ کی تدفین میں مقامی افراد نے شرکت کی تھی، پہلی مرتبہ خواتین نے بھی جنازے میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جو پارٹیاں اس معاملے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی تھیں کریمہ کی ماضی کی بہت سے تقاریر اسی نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے خلاف ہیں، ہم سے زیادہ کریمہ نے ان کے خلاف بات کی تھی۔کریمہ بلوچ کی موت کے حوالے سے کینیڈین حکومت سے سوال کرنے کے بارے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مجھے یقین ہے حکومت پاکستان نے اس معاملے کو کینیڈین حکومت کے ساتھ اٹھایا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کینیڈا میں ہوا جہاں دنیا کے بہترین قوانین نافذ ہیں، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دنیا کا بہترین وزیراعظم کہا جاتا ہے تو یہ واقعہ ان کے ملک میں ہوا اور انہیں وضاحت کرنی ہے، کینیڈا کا اپنا نظام ہے وہ اپنے نظام کے تحت کام کرے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا سب سے بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ ایک ملک دوسرے ملک میں مداخلت کرتا ہے، یہ چلتا رہتا ہے اور ہمیشہ چلتا رہے گا البتہ ہم چیزوں کو بہتر بنارہے ہیں اور اس سلسلے میں سرحدوں پر باڑ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہتر، بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں محکمہ انسداد دہشت گردی صرف کوئٹہ میں تھا جسے بڑھا کر 33 اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے، ہم وہ سارے اقدامات کررہے ہیں جس سے بیرونی مداخلت کو کم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں