سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کےذریعےکرانےکیلئے صدارتی آرڈیننس جاری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے ہفتے کو صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمیٰ کی رائے سے مشروط کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے صدراتی آرڈیننس کی منظوری دیدی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81، 122 اور 185 میں ترمیم شامل کی گئی ہے۔ آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہو گی۔ سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہو گی۔
آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کر سکے گا۔ آرڈیننس کو الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا دیا گیا ہے اور صدارتی آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر کےلیے ہوگا۔


