اڈیالہ جیل توڑنے کی سازش ناکام بنادی گئی

راولپنڈی: پنجاب پولیس نے سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سلاخیں کاٹ کر جیل توڑنے کی سازش ناکام بنادی۔سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی جہاں سنگین مقدمات میں ملوث قیدی اور حوالاتی اسیر ہیں، قیدیوں سے ملاقات کے آنے والے لوگوں کے ملنے کا سلسلہ جاری تھا کہ خالد خان نامی قیدی سے ملاقات کے لیے اس کا سوتیلا بیٹا امان عباسی جیل پہنچا۔امان عباسی نے قیدی کے لیے لایا جانے والا کھانا اور دیگر سامان بھی جمع کرایا جس کی چیکنگ کے دوران پکے ہوئے چاولوں سے لوہا وسلاخیں کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی آری کا تیز دھار بلیڈ برآمد ہوا جس پر ملاقاتی کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں