کورونا وائرس کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، جرمنی

برلن:جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے نئے عالمی اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق جرمن صدر نے متعدد ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اس وبا سے سبھی متاثر ہوئے ہیں لہذا اس کا مل کر مقابلہ کیا جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا اس مہلک مرض نے کسی امیر یا غریب ملک کو نہیں بخشا۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار کے قریب پہنچ ہو چکی ہے جبکہ اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 775 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں