جرمنی مصر، اسرائیل اور پاکستان کو ہتھیار فراہم کرے گا
برلن:جرمن حکومت نے مصر کو ایک آبدوز اور اسرائیل کو چار جنگی جہاز فراہم کرنے کی منظوری فراہم کر دی ہے۔ وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے وفاقی سکیورٹی کونسل کے ان فیصلوں سے وفاقی کمیٹی کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا۔ اسی طرح خلیجی ملک قطر کو بھی تقریبا ایک سو اسی ملین یورو کا دفاعی سازو سامان فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح ایک بحریہ کے لیے ایک جنگی طیارہ پاکستان جبکہ 72 دفاعی میزائل فلپائن کو فراہم کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments