ناشتہ ہے نہ سہولیات، شیخ زید ہسپتال کے مریضوں کا احتجاج
کوئٹہ:کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج کوروناوائرس کے مریض ضروری سہولیات اور ناشتہ نہ ملنے پر آئسولیشن وارڈز کے باہر شدید احتجاج مریضوں کا حکومت اور متعلقہ اداروں پر اظہار برہمی گھروں کو جانے پر بضد ہسپتال انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا متاثرہ مریضوں کو روکنے کی کوشش دوسری جانب ڈاکٹرز کے پاس کٹس اور دیگر حفاظتی سامان ناپید ہوگئی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے مریضوں کو رکھنے کی کوشش جاری ہے تاہم مریض گھروں کو جانے پر بضد ہے اس وقت شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کو سہولیات کا فقدان ضروری سامان اور ناشتہ نہ ملنے پر کوروناوائرس کے مریض آئیسولیشن وارڈز سے باہر نکل آئے مریضوں کا حکومت اور متعلقہ اداروں پر اظہار برہمی، گھروں کو جانے پر بضد ہسپتال انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا کوروناوائرس کے مریضوں کو روکنے کی کوشش ہمارے پاس نہ ہی کٹ ہے اور نہ ہی دیگر حفاظتی سامان، ڈاکٹرز حفاظتی کٹ کے بغیر کوروناوائرس کے مریضوں کے پاس کیسے جائیں، ڈاکٹرز کی دہائی کوروناوائرس کے تدارک کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور سٹاف حفاظتی کٹ سے محروم، ڈاکٹرز حکومت سے درخواست ہے شیخ زید ہسپتال میں سیکورٹی اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔