گیس پریشر میں کمی عوام کواذیت میں مبتلا کر رہی ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں حالیہ دنوں میں بھی گیس پریشر کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی عوام کو کھانے پکانے نہیں دے رہی ہے سردی کی ہلکی لہر ہو نہ ہو گیس غائب۔کورونا وائرس کی بدولت عوام پہلے سے معاشی و نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ایسے میں گیس پریشر میں کمی عوام کومذید اذیت میں مبتلا کر رہی ہے۔جو کہ قابل افسوس و مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ محسوس ہوتا ہے کہ گیس کمپنی لاک ڈوان کو گیس پریشر سے مشروط کرتے ہوئے عوام کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ گیس کمپنی سمجھتی ہے کہ لاک ڈوان کے سبب محنت و مزدوری سے قاصر ہے اس لیے عوام کے پاس پیسے نہیں تو کھانا نہیں پکا سکتا۔اس لیے گیس پریشر کو کم کیا گیا ہو۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس نے زندگی کی روانی کو مفلوج کر دیا ہے۔سیاسی سماجی اور معاشی نظام کو پابند کر رکھا ہے۔کورونا نے نفسیاتی مسائل میں اضافہ کیا ہے۔اب گیس پریشر ان مسائل کو تقویت کا باعث بن رہی ہے۔جو کہ قابل مزمت ہے۔بیان کے زریعے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ گیس پریشر کو بحال کیا جائے اور عوام کو ریلیف نہ دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں