انصاف کے دوہرے نظام کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں، نواز شریف

لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد قانون انصاف کے دوہرے معیار اور ظالمانہ نظام کیخلاف ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریت کے بہادر سپاہی پرویز رشید کو سینیٹ میں جانے سے روکنا اور واضح نا اہلیت رکھنے والے فیصل ووڈا کے کاغذات کو منظور کرنا قانون و انصاف کے دوہرے نظام کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں