کچھی میں غیر سرکاری تنظیم کی سرگرمیاں کاغذ ی کارروائی تک محدود ہیں، آل پارٹیز بھاگ
بھاگ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما حافظ عبدالرشید گویا، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع کے صدر محمد فضل ساسولی،بی این پی (عوامی)ضلع کچھی کے ضلعی آرگنائزر میر داؤد جان بنگلزئی،نیشنل پارٹی تحصیل بھاگ کے صدر غلام قادر بلوچ،بی ایس او (پجار) بھاگ زون کے صدر سعداللہ بلوچ،بی این پی مینگل کے رہنما عبدالغفور شاہوانی،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غلام علی جاموٹ ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ضلع کچھی بولان میں این جی او کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود اور بہتری کیلئے کی جانے والی تمام پراجیکٹس اور کام صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محدود ہیں اپنے جعلی میٹنگز،اجلاس،پروگرامز اور واک کے نام پر صرف پیسے بٹور رہے ہیں این جی او ضلع کچھی میں عوامی امنگوں کے برخلاف کام کررہے ہیں این جی او کے آفیسران آپس میں ملی بھگت اور گٹھ جوڑ کی وجہ سے اپنے تمام پراجیکٹس کو محض فوٹو سیشن تک محدود کرکیاین جی او ضلع کچھی میں عوام کا خوب استحصال کررہے ہیں حالانکہاین جی او کو بہت سے پروگرامز اور پراجیکٹس کے حوالے سے لاکھوں،کروڑوں روپے اپنے ڈونرز سے وصول کررہے ہیں لیکن ان کی کارکردگی ضلع کچھی میں صفر ہیاین جی او ضلع کچھی میں اپنی ناقص اور جعلی کارکردگی کی وجہ سے مکمل طورپر مشکوک ہوچکاہے اس کے علاوہ ہمیں باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہاین جی او ضلع کچھی میں جوپروگرام، ورکشاپ،اجلاس منعقد کرتے ہیں انکے جعلی وچیرز،جعلی رسیدیں ظاہر کرکے اپنے ڈونرز سے رقم لیتے ہیں انہوں نیاین جی او کے ڈونرز اور ان کے اعلیٰ آفیسران سے مطالبہ کیاکہ ضلع کچھی بولان میں این جی او کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہماین جی او ضلع کچھی کیخلاف اپنے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرکے احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔