کورونا:خضدار، صرف مخصوص علاقوں میں اسپرے کرنے کا انکشاف
خضدار: خضدار سٹی میں مخصوص جگہوں اور اداروں کے علاوہ بیشتر جگہیں اسپرے سے محروم۔ میونسپل کارپوریشن چیف نظرخان زہری کی جانب سے کئے گئے اسپرے من پسند ایریا اور سفارشی جگہوں تک محدود۔ذرائع کے مطابق موجودہ مہلک بیماری سے بچاؤ کے اسپرے میں بھی ڈنڈی ماری شروع ہوچکی ہے، کرپشن کے الزامات کی زد میں آنے والا خضدار میونسپل کارپوریشن چیف کوروناوائرس اسپرے میں بھی اقربانوازی سے کام لے رہاہیں جبکہ مخصوص جگہوں پر اسپرے کرکے اپنی دہاڑی دار سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے اس کے تشہیر کرکے یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ اب اچھا بچہ بن گیا ہے حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہیکوروناوائرس اسپرے میں من پسندی کے باوجود اسپرے مہم کی تعریف کی جارہی ہے حالانہ صورتحال یہ ہیکہ لیبرل اسپتال میں قائم قرنطینہ میں بھی ان کی جانب سے اسپرے نہیں کیاگیا
Load/Hide Comments