بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 03نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19117ہو گئی
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 03نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19117ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کو رونا وائرس آپر یشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطا بق اتوار کو ضلع کوئٹہ سے کورونا وائر س کے 3نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعدصوبے میں اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 19117ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائر س سے مز ید 05افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیا ب ہو نے والوں کی تعداد 18809ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں کو رونا وا ئرس کے فعال مریضوں کے تعداد 107ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائر س سے ہو نے والی اموات کی تعداد 201ہے کہ جبکہ 3مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


