بلوچستان, کورونا وائرس کے مزید 85کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 24908ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 85کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 24908ہوگئی محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے 10اضلاع کوئٹہ سے 37،لسبیلہ سے 15، پنجگور سے 13،ہرنائی اور صحبت پور سے 5، جعفر آباد، مستونگ سے تین، تین،جھل مگسی سے 2 جبکہ پشین اور دکی سے کورونا وائرس کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 24908ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 24افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 23525ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 1110فعال مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 36افراد کو ہسپتالوں میں ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے 273اموات ہوچکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں