حکومت بلوچستان نے منظور پشتین اور محسن داوڑکو عثمان کاکڑ کے جنازے میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)حکومت بلوچستان نے منظور پشتین اور محسن داوڑکو عثمان کاکڑ کے جنازے میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر حکومت بلوچستان کی طرف سے عائد پابندی ہٹا دی گئی ۔ یہ پابندی صرف ممتاز پشتون قوم پرست رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ کے جنازے میں شرکت کرنے کیلئے ہٹا لی گئی ہے جبکہ مستقبل میں ان پر بلوچستان میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔
Load/Hide Comments


