جنوبی ایشیا کورونا کا مرکز بن سکتا ہے۔ ماہرین اپریل 12, 2020اپریل 12, 2020 0 تبصرے جنوبی ایشیاکے ممالک بھارت،پاکستان،بنگلادیش، افغانستان اور دیگر چھوٹے ملکوں میں ابھی تک کورونا وائرس اتنے بڑے پیمانے پر نہیں پھیلاہے جس حد تک یورپ میں تباہی مچا دی ہے، جنوبی ایشیا کے سب بڑے دو ممالک بھارت اور پاکستان میں ابھی تک تمام کیسز 10ہزار تک نہیں ہیں جبکہ ہلاکتیں بھی بڑے محدود پیمانے پر ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں جنوبی ایشیا کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، اگر کوئی ایسی صورتحال قائم ہوئی تو جنوبی ایشیا کیلئے انتائی خطرناک ہوگا جہاں پر پاکستان جیسے ممالک جو معاشی لحاظ سے انتہائی کمزور ہیں اس وباء کا کسی بھی طرح مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں، جنوبی ایشیا ممالک کی طرف سے لگائی گئی لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں کے لوگ کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ حکومتیں تمام افراد کو خوردونوش فراہم کرنے میں سست دیکھائی دے رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا جو جنگ سے پہلے ہی بڑی تباہی کا سامنا کر رہی ہیں ایسی وباء کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ایک بھیانک ہو سکتا ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)