لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، تربت انتظامیہ نے مسافر بسوں کو کیساک کے مقام پر روک لیا

تربت (نمائندہ انتخاب) کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تربت انتظامیہ نے تربت سے کوئٹہ جانے والی بسوں کو کیساک کے مقام پر روک لیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3روزقبل کرونا لاک ڈاؤن لگائی گئی تھی جس کے بعد تمام بین الاضلاعی وبین الصوبائی آمدورفت روک دی گئی تھی تاہم گزشتہ روزکیچ سول سوسائٹی،انجمن تاجران تربت اورسیاسی نمائندوں کے ساتھ اجلاس کے دوران ڈی سی کیچ نے مسافر بسوں کو مسافروں کی ویکسینیشن سے مشروط کردیاتھا، پیرکے روز تربت سے کوئٹہ جانے والی مختلف ٹرانسپورٹر کمپنیوں کی بسوں کو تربت سے روانگی کے بعد سی پیک روٹ پر کیساک کے مقام پر روک لیاگیا،جس پر مسافروں نے احتجاجاً سڑک بلاک کردی اور سڑک کوعام ٹریفک کیلئے بندکردیا، ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ نے میڈیا کوبتایاکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں