یہ ملک کیسے چلائیں گے، طالبان کے وائرل ویڈیوز دیکھ کر لوگ حیران

کابل(انتخاب نیوز) افغان دارالحکومت کابل پر طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ افغانستان کے سبکدوش صدر ملک چھوڑ کر عمان فرار ہو چکے ہیں جبکہ اشرف غنی سمیت کئی اہم دیگر رہنماء بھی طالبان کی آمد کے بعد افغانستان چھوڑ کر دیگر ممالک میں چلے گئے ہیں جبکہ ہزاروں شہری کابل میں پھنس چکے ہیں اور اس وقت باہر جانے کیلئے منتظر ہیں۔ کابل ایئرپورٹ پر موجودہ نظارہ دیکھ کر لاکھوں افراد پریشان ہیں۔آج جب کابل ایئرپورٹ سے امریکی جہاز نکل رہا تھا تو ہزاروں افراد چلتی جہاز پر چپک گئے تھے جس کے بعد امریکی فورسز نے حوائی فائرنگ بھی کی جس کی تصدیق امریکی حکام کر چکی ہے۔ علاوہ ازین دوسری جانب افغانستان پر قبضہ کے بعد طالبان جنگوؤں کے مختلف ویڈیوز وائرل ہو چکے ہیں جہاں کہیں پر انہیں ہیلی کاپٹر کو گاڑی کی طرح چلانے کے مناظر ہیں تو کہیں پر محلوں کے اندر گھسنے کے بعد ان کے حیران و پریشانی کی کیفیت۔ کابل میں موجود افغان جنرل اور سابق نائب صدر رشید دوستم کی محل نما گھر میں گھسنے کے بعد طالبان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جہاں طالبان جنگو گھر میں موجود سامان دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی کرسیوں پر بچوں کی طرح چھلانگ لگا رہے تھے۔ ا ن ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ان میں سے بہت سے قارئین یہ ٹوئٹس کر رہے ہیں کہ یہ ملک کیسے چلائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں