عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں

واشنگٹن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں جس کے بعد امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر سے بھی کم ہوگئی، خام تیل کی قیمت میں 91 فیصد تاریخی کمی ہوئی۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی بار منفی میں چلی گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.01 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب کینیڈا میں تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی جس کے بعد آئل کمپنیوں نے حکومت سے مدد مانگ لی، پیر کے روز ویسٹرن کینیڈین آئل کے ایک بیرل کی قیمت منفی صفر اعشاریہ 15 ڈالر تک گر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں