ایران نے غیرملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

تہران:ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے ڈیزل لے جانے والے ایک غیر ملکی ٹینکر کو قبضے میں لیکر عملے کے 11 ارکان کو یرغمال بنالیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے مسلح کمانڈوز نے خلیج فارس میں ایک غیرملکی آئل ٹینکر کو پکڑ لیا جس میں ڈیڑھ لاکھ لیٹر ڈیزل لے جایا جا رہا تھا۔ عملے کے 11 ارکان کو بھی یرغمال بنالیا گیا۔ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی آئل ٹینکر میں 32 ہزار 995 گیلن ڈیزل غیر قانونی طور پر نامعلوم مقام پر لے جایا جا رہا تھا۔ عملے کے 11 ارکان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پاسداران انقلاب نے غیرملکی ٹینکر کی ملکیت اور عملے ارکان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا تاحال کسی ملک کی جانب سے بھی آئل ٹینکر کی ملکیت کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں