لائبیریا کے چرچ میں تقریب، بھگدڑ سے بچوں، خواتین سمیت 23افراد ہلاک

منروویا :مغربی افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کی دعائیہ تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے بچوں، خواتین سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ واقعہ بدھ اور جمعرات کے درمیان رات کو پیش آیا۔مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت منروویا میں دعائیہ اجتماع میں پیش آیا، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔تقریب میں شریک ایک رہائشی نے بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب مسلح افراد کے ایک گروپ نے ڈکیتی کی کوشش میں ہجوم پر حملہ کیا۔موریاس نامی شخص نے بتایا کہ ہم نے ایک گروپ کو کٹ گلاسز اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ہجوم کی جانب آتے دیکھا، دوڑنے کے دوران کچھ لوگ گر گئے۔پولیس کے ترجمان موسی کارٹر نے واقعے کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ صدر جارج ویہ نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ لائبیرین ریڈ کراس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کو متاثرین کی مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں