ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز معاشرے میں تباہی پھیلاتی ہے، صدر سی پی این ای

اسلام آباد: ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز معاشرے میں تباہی پھیلاتی ہے،صحافیوں کی تعلیم و تربیت سے شعبہ صحافت میں بہتری لائیں گے،آج کے دور میں صحافیوں کو بے پناہ جیلنجز کے ساتھ بہت سے خطرات لاحق ہیں،سندھ کے ایک صحافی کے ساتھ بھی کسی وڈیرے یا سیاسی شخصیات کی طرف سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، فورتھ پلر کے پلیٹ فارم سے اب کوئی بھی صحافی خود کو تنہا نہ سمجھے۔ میڈیا مالکان کی طرف سے ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ورکرز کا بھرپور دفاع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سی پی این ای کے صدر خوشنود علی خان اور فورتھ پلر میڈیا واچڈاگ انٹرنیشنل کے صدر فاروق مرزا نے سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل تنویراعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشنود علی خان اور فاروق مرزا مثبت صحافت کی علامت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ صحافت کو عبادت سمجھا ہے اور ملک کے زیادہ تر سینیئر صحافی انکے شاگرد ہیں۔ ان کا ہر دن صحافیوں کی تعلیم وتربیت کے مشابہ ہے۔ دور حاضر کے اہم امور پر سیر حاصل گفتگو اور تحریر وں میں عوام کے لیے بہت سے سوالوںکے جوابات موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سندھ کی مجاہدہ خاتون جندو مائی کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے صحافت کی اصل ذمہ داری سے تشبیہہ دیا اس موقع پر یونیورسٹی کے پی وی سی ڈاکٹر اظہر علی شاہ ڈاکٹر بشیر پریس سیکرٹری رانا شہباز ڈائریکٹر کمیونیکیشن حماد کاہلوں مرکزی چیف کوارڈینیٹر اور روزنامہ آئیڈیل پاکستان کے چیف ایڈیٹر ساجد جتوئی ڈائریکٹر سی پی این ای محمد عمر بٹ فورتھ پلر کی گڈویل ایمبیسیڈر انیسا ولی اللہ صدیقی اور دیگر صوبائی عہدیداران عبدالحیءڈاکٹر آفتاب بھنڈ پریس کلب کے صدر صابر بھنڈ دلشاد بھٹو غوث علی میڈم حمیرا عروسہ شیخ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میڈیا کے طلبا و طالبات کو میڈیا کی جدید تعلیم کے حصول پر خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں شرکا نے فاروق مرزا کی مرحومہ بہن کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں