شہباز شریف کیساتھ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر کام کریں گے، بورس جانسن
لندن (انتخاب نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان بھی گہرے تعلقات ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کرکام کرنے کے منتظر ہیں۔
Load/Hide Comments


