پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا جارہا، زمرک اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک بلو چستان انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ 12مئی 2007ء کو کراچی میں بے گنا ہ اور معصوم پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے،12مئی 2007 کے شہدا جمہوریت ہیں۔سابق چیف جسٹس کا بحالی کے بعد اس کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچانا افسوسناک اور تاریخی جبر ہے۔ جمہوریت کی بحالی کیلئے اے این پی ہمیشہ کی طرح اب بھی ہر ممکن کردار ادا کر ے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والے آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔سابق چیف جسٹس کا بحالی کے بعد اس کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچانا افسوسناک اور تاریخی جبر ہے۔ 12مئی 2007 کے شہدا جمہوریت کے شہدا ہیں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جانیں قربان کیں۔آج انہی قربانیوں کے بدولت پاکستان میں جمہوریت بحال اور پارلیمنٹ فعال ہے انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف اگر ایک بار کارروائی ہوتی تو دوسری بار کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا جارہا، آج بھی جمہوری نظام کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔آئین شکن اور جمہوریت مخالف قوتوں کو سزائیں نہ دی گئیں تو پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کو ترقیافتہ بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گے اور 2018کے انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان وعدوں کو پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا قلعہ عبداللہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں