برلن، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معاشی میدان میں حوصلہ افزا خبر۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس FATF نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔ جرمنی میں 3 دنوں سے جاری مذاکرات کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے باقاعدہ اعلان جرمنی میں جاری اجلاس کے اختتام پر اعلامیے میں کیا جائیگا۔ گرے لسٹ سے نکلنے کی بعد ایف اے ٹی ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ خود تسلی کر سکیں کہ ان کی سفارشات پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے تمام اہداف مکمل کیے ہیں اس لیے گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کا حق ہے۔
Load/Hide Comments


