کابل، گوردوارے میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 2افراد زخمی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے گوردوارے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کابل کے گوردوارے میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کے وقت وہاں 30 سے زائد سکھ عبادت کے لیے جمع تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد گوردوارے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا، دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گوردوارے پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


