جنرل ندیم رضا کی تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و عسکری حکام سے ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوران ملاقات دوطرفہ تزویراتی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے ماحول پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بامعنی، دیرپا سیکورٹی اور دفاعی تعاون شروع کرنیکی خواہش کا اظہار کیا، جنرل ندیم رضا نے ایران کے عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں