حکومت کا 21-2020 کیلئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا امکان
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بجٹ 21-2020 کے لیے تجاویز کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس میں قوانین میں آسانیوں اور ٹیکس نظام میں بے قاعدگیوں کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حکومت کی جانب سے ‘ٹیکس فری بجٹ’ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ عیدالفطر کے بعد بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔مزید برآں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آئندہ سال کے بجٹ کو پہلے ہی ‘کورونا بجٹ’ قرار دے چکے ہیں۔
Load/Hide Comments