بھارت، مندر میں بھگدڑ مچلنے سے 3 افراد کچلے گئے، متعدد زخمی
راجستھان (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صوبے راجستھان میں ایک مندر میں مچنے والی بھگدڑ میں ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر کے مطابق پوجا پاٹ کے لیے ہندو لوگ سکار علاقے میں واقع لارڈ کرشنا کے مندر میں یکجا ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مندر کے داخلی دروازے پر طویل قطاریں لگ گئیں اور دروازے کھلنے پر بھگڈر مچ گئی۔ اطلاع کے مطابق اس دوران تین افراد کچل جانے سے دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہلاک شد گان کے اہل خانہ کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
Load/Hide Comments


