دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 42لاکھ،ہلاکتیں دولاکھ 83ہزارسے متجاوز

واشنگٹن:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ93 ہزار401ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار 868 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 5ہزار 669 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 93 ہزار 401مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67ہزار 638ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 30ہزار 515کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 514کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 336کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 663 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 621 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 560 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 19ہزار 70رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 855ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 19ہزار183 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 915 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 688 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 380 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 970ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 7 ہزار 569 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 879ہو گئے۔برازیل میں کورونا وائرس 11ہزار 123زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 62ہزار 699تک جا پہنچی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار786ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 38ہزار 657ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 640ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 7ہزار 603ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 918اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 246 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد39 ہزار48 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار941ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 667ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 212مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، 290 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں