کینیڈا، 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، برفانی طوفان سے 14 کروڑ افراد کی زندگیاں متاثر

ٹورنٹو:کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں برفانی طوفان کے باعث 100سے زائدگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینیڈا میں کئی شہروں کو برف کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اونٹاریو میں شدید برفباری کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ لندن اور ٹلبری کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیوروں کو سڑکوں سے دور رہنے کی وارننگ جاری کر دی۔امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان نے تقریبا14 کروڑ افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ تقریبا ً15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔کرسمس کی چھٹیوں میں شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں