سعودی عرب میں زندگی بحال،بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں اندرون ملک پروازیں شروع ہونے پر پرواز کے مسافروں نے روایتی رقص کیا گیا اور تلواریں لہرا کر فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ڈھائی ماہ جاری رہنے والے سخت لاک ڈان اور کرفیو کے بعد زندگی معمول پر آرہی ہے اندرون ملک فلائٹس کی اجازت ملنے کے بعد دارلحکومت ریاض سے پہلی پرواز ابھا شہر پہنچی تو شہریوں نے روایتی تلوار ڈانس کرکے ان کا خیر مقدم کیا۔

مسافروں نے فلائٹس کا سلسلہ شروع کرنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں