دنیا بھر میں کورونا کے 73 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئیں

اٹلی:دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ 18 ہزار 124 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 36 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 22 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 47 ہزار 873 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 269 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 813 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 38 ہزار 4 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے مزید 112 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6 ہزار 1 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔برطانیہ میں کورونا نے مزید 55 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 76 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار پانچ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ تین ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں