پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اجلاس میں شرکت کیلئے 2سابق ایم پی ایز کو جیل سے لایا گیا
پشاور(این این آئی)پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے قیام سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے 2سابق ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کو جیل سے لایا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق ارکان کے پی اسمبلی ملک واجد اور ارباب وسیم جوڈیشل ریمانڈ پر پشاورجیل میں قید تھے۔دونوں ملزمان کی 15جولائی کو درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔متعلقہ ایم پی ایز ملک واجد اور ارباب وسیم 9مئی کو توڑ پھوڑ اور جلا ﺅگھیرا ﺅکے مقدمے میں نامزد ہیں۔سینٹرل جیل حکام کے مطابق ملزمان کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر 24گھنٹوں کیلئے پیرول پررہا کیاگیا اور ملزمان وقت سے پہلے جیل واپس پہنچ چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں بڑا جھٹکا لگا اور پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنالی ہے۔نئی جماعت نے تحریک انصاف کے 57اراکین قومی و صوبائی اسمبلی توڑ لیے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے۔


