کویت، مسجد بم دھماکے میں ملوث شخص سمیت 5 افراد کو پھانسی دیدی گئی
کویت (این این آئی) کویت میں پانچ افراد کو سزائے موت دیدی گئی۔ موت کی سزا پانے والوں میں وہ شخص بھی شامل تھا جسے 2015 میں داعش گروپ کے خودکش بم دھماکے میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ اس نے 5 افراد کیخلاف کویت کی سینٹرل جیل میں سزائے موت پر عملدرآمد کی نگرانی کی ہے۔ پھانسی دئیے جانے والوں میں زیادہ تر قتل کے مقدمہ ملوث تھے۔
Load/Hide Comments


