چیف جسٹس عمر بندیال کا فیصلہ نظام انصاف پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، رانا تنویر
شیخوپورہ (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر تعلیم مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر رانا تنویر حسین نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ججز پر اعتراض کی حکومتی درخواست مسترد ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر بندیال کا فیصلہ نظام انصاف پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، چیف جسٹس قوم کو بتائیں کہ اس یک طرفہ فیصلے سے کس کو ریلیف دیا، آئین و قانون پر عمل درآمد کا درس دینے والوں نے ججز اعتراض پر حکومتی درخواست کو مسترد کر کے خود کو آئین اور قانون سے بالاتر ہونے کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ نواز کے صدر حلقہ پی پی 138,چوہدری محمود اختر گورائیہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیر رھنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی طارق محمود ڈوگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مواخذہ ہو جاتا تو آج پاکستان میں آئینی جمہوری بحران جنم نہ لیتے ثاقب نثار کا دور تاریخ میں سیاہ ترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا ثاقب نثار نے ڈیمنز کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھا کیا اور ملک سے باہر چلے گئے کسی نے اس کو نہیں پوچھا انصاف کا دوہرا نظام پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا سبب ھے ملک میں آزاد شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ھے مسلم لیگ نواز انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ھے مریم نواز رواں ماہ سندھ کا دورہ کریں گی اور سندھ کی اہم شخصیات مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کریں گے پاکستان کا خوشحال سیاسی مستقبل مسلم لیگ نواز سے وابستہ ھے نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا کارکنان کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے مراکش میں زلزلے سے ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے مراکش بھائیوں کے ساتھ گھڑی ھے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔


