موساد کے سربراہ نے ایران پرحملوں کی سازش کا الزام لگا دیا

تل ابیب (این این آئی) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے ایران پر دنیا بھر میں اسرائیلی اور یہودی اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کی اس دو درجن سے زیادہ کوششوں کے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے اسرائیل تہران کے وسط میں حملہ کرنے کوتیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ بارنیا نے ایک سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں یورپ، افریقا، جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی امریکا میں 27 حملوں کو ناکام بنایا ہے۔انھوں نے ریخمین یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیمیں جن سازشوں کا تعاقب کررہی ہیں اور سراغ لگا رہی ہیں،ان کی منصوبہ بندی اور ہدایت کاری ایران نے کی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم بات کرتے ہیں ایران مزید حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں