مولانا فضل الرحمن کا خالد مشعل سے ٹیلی فونک رابطہ، فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) حماس رہنما ابوالولید خالد مشعل اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے۔ سربراہ جے یو آئی ایف سے بات چیت کرتے ہوئے حماس رہنما نے انھیں فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور جمعہ کو یوم طوفان اقصیٰ منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے فلسطینیوں سے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔
Load/Hide Comments


