غزہ میں زندگی ایک ڈراؤنی فلم کی طرح ہے،فلسطینی سفارتکار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سینئر فلسطینی سفارت کار کا کہنا ہے کہ اسرائیل سات اکتوبر کو عسکریت پسندوں کے حملے کے وقت سے حماس کے نہیں بلکہ میرے لوگوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کی تیاری کر رہا ہے۔حسام زوملوٹ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے وزیر دفاع پر یقین کرنا چاہیے جب وہ کہتے ہیں کہ فلسطینی محض انسانی جانور ہیں۔حماس کے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر زوملوٹ نے کہا کہ ہم ہر طرف سے تشدد کو برداشت نہیں کرتے، خاص طور پر عام شہریوں پر لیکن اسرائیل کی طرف سے یہ مذمتیں نہیں آ رہی ہیں۔زوملوٹ نے کہا کہ غزہ میں اس وقت زندگی ایک ڈراؤنی فلم کی طرح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کس طرح ان کے رشتہ دار اسرائیلی بمباری سے ختم ہو گئے۔
Load/Hide Comments


