حملوں کے بعد 5 لاکھ اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی کی، فوجی ترجمان
بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس کے حملوں کے بعد سے 5 لاکھ اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی کی ہےآئی ڈی ایف کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے ایک آن لائن بریفنگ میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد تمام آبادیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق خالی کر دیا گیا ہے۔ ہم جنگی زون کے قریب عام شہری نہیں چاہتے ہیں۔پانچ لاکھ بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں میں لبنان کے ساتھ ملک کی شمالی سرحد کے آس پاس کی آبادیاں بھی شامل ہیں، کیونکہ ایک اور عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر چکی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں 1 ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔
Load/Hide Comments


