اسرائیل یا غزہ میں لڑاکا افواج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکی نائب صدر کملا ہیرس

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل یا غزہ میں لڑاکا افواج بھیجنے کا کوئی ارادہ یا منصوبہ نہیں ہے۔ انہوںنے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے پروگرام60منٹس میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کو مشاورت کے ساتھ ساز و سامان اورسفارتی مدد فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے شہری جنگ کے اصولوں اور انسانی امداد کے مساوی اقدامات کے مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ تنازع کو بڑھنے سے روکنا چاہتا ہے اور ایران کو مداخلت کرنے سے خبردار بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں