غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 60 یرغمالی بھی لاپتہ ہو گئے، فلسطینی مزاحمتی تنظیم

غزہ (صباح نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 60 یرغمالی بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔حماس کے عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 60 لاپتا اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 23 کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری اور جارحیت کی وجہ سے وہ کبھی بھی یرغمالیوں کی لاشوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں