برطانیہ کا کئی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری سروس شروع کرنے کا اعلان
لندن(صباح نیوز)برطانیہ نے کئی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔برطانیہ کی جانب سے اعلان کردہ ویزا فری انٹری کی سہولت سے خلیجی تعاون تنظیم اور اردن کے شہریوں کا فائدہ ہوگا۔بحرین، کویت، عمان اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کی ضرورت ہو گی۔نئی برطانوی پالیسی کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا جبکہ تمام عمر کے افراد کے لیے10 پاؤنڈ کی فیس پر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 برس کیلئے کارآمد ہوگا۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 2022 میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے تقریبا 2 بلین پانڈ خرچ کئے تھے۔
Load/Hide Comments


