اسرائیل فوج کی بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 68 سالہ شیخ یوسف 2005 سے 2006 تک فلسطین کے وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے۔ مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں