امریکا کا بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں ایرانی فوجی جہاز پر سائبر حملہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) این بی سی نیوز نے جمعرات کو تین امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکہ نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں ایک ایرانی فوجی جہاز پر سائبر حملہ کیا جو کارگو جہازوں کے بارے میں خفیہ معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملہ ایک ہفتہ قبل عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاو¿ں کے ڈرون حملے کے حکومتی ردعمل کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جس میں گزشتہ ماہ کے آخر میں اردن میں تین امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔این بی سی نے اطلاع دی کہ اس آپریشن کا مقصد یمن میں حوثی عسکریت پسندوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئر کرنے کے جہاز کی صلاحیت کو روکنا تھا۔یمن کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں پر کنٹرول رکھنے والے ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے حالیہ ہفتوں میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تجارتی جہازوں پر ڈرون اور میزائل داغے ہیں اور اسے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کا جواب قرار دیا ہے۔ ان حملوں نے ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت کو سست کر دیا ہے اور سپلائی میں رکاوٹوں کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں